• news

کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے غیر ملکی ماہرین کی مدد چاہتا ہے:ٹیکسٹائل مینوفیکچررز

اسلام آباد(آئی این پی )ٹیکسٹائل مینوفیکچررز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے دوسرے ممالک سے تعاون حاصل کرے۔حکومت کو کپاس کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے امریکہ، چین اور برازیل جیسے ممالک سے تکنیکی مدد حاصل کرنی چاہیے۔ ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے اپنی ایک رپورٹ میں تجویز پیش کی کہ حکومت پاکستانی حکام اور کسانوں کو مٹی کی جانچ، بوائی، آبپاشی اور درست کیڑے مار ادویات کے استعمال کی تربیت دینے کے لیے غیر ملکی کپاس کے ماہرین کو مدعو کرے۔ وہ ملک میں واپس لوگوں کو تربیت دے سکتے ہیں۔ اپٹما کی رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ حکومت کسانوں کو کپاس کے معیاری بیج تک رسائی اور جدید کاشتکاری کے ذریعے پیداوار بڑھانے میں مدد کرے۔ غیر ملکی ماہرین زراعت کے پاکستانی حکام اور کسانوں کو کپاس کی کاشت کیلئے مناسب زمین، بیج، اوزار اور کیڑے مار ادویات کی نشاندہی کرنے کیلئے بہتر تربیت دے سکتے ہیں۔پاکستان میں کپاس کی فی ہیکٹر پیداوار صرف 400 کلو گرام ہے، جو کہ دنیا میں 47 ویں نمبر پر ہے، جب کہ امریکہ اور کچھ دیگر ممالک میں یہ 1,800 کلو گرام تک زیادہ ہے۔ اپٹما نے کاٹن لیف کرل وائرس کو پاکستان میں فصل کی ایک بڑی بیماری کے طور پر شناخت کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن