کولمبو ٹیسٹ: عبداللہ شفیق کی ڈبل ، سلمان آغا کی سنچری، پاکستان کی برتری 397رنز
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ عبداللہ شفیق 201 رنز پرآؤٹ ہوئے۔322 گیندوں پر 200 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوںکے نقصان پر 563 رنز بنالئے تھے اور اسے سری لنکا کیخلاف پہلی اننگز میں 397 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔سعود شکیل 57 ، شان مسعود 51 اور بابراعظم 39 رنز بناکر نمایاں رہے، سرفرازاحمد 14 اور امام الحق نے 6 رنز بنائے۔ سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو 3 اور پرباتھ جے سوریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو سلمان علی آغا 132 اور محمد رضوان 37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔رضوان کو سرفراز کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔