• news

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر ‘ہیڈ کوچ کا عہدوں پر برقرار رہنا مشکل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق کی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کرکٹ کمیٹی کیلئے سینئر سابق کرکٹرز کے نام آج تک فائنل ہونے کا امکان ہے۔ کرکٹ کمیٹی ہی چیف سلیکٹر اور ارکان کے نام تجویز کریگی۔ کرکٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے معاملے پر بھی تجاویز دیگی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا عہدوں پر برقرار رہنا مشکل ہے اورپاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوچ کیلئے نیا نام تلاش کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن