آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد، گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا پلان مکمل
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ ) آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد جاری ہے، وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا پلان مکمل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 1600 ارب سے کم کرکے 1200 ارب روپے تک لایا جائےگا، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں 400 ارب روپے سے زائد کی کمی لائی جائےگی۔ذرائع نے کہا وزارت خزانہ جلد 415 ارب روپے سے زائد رقم جاری کرے گی۔
گیس سیکٹر