• news

قرآن پاک کی بے حرمتی: مصر میں ڈینش سفیر طلب، پریشان ہوں: سویڈش وزیراعظم 

قاہرہ سٹیک ہوم (نوائے وقت رپورٹ) مصر میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ڈینش سفیر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ دوسری طرف سویڈش وزیراعظم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے مزید واقعات پر اظہار تشویش کیا ہے۔ سویڈن کے وزیراعظم نے مقامی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ قرآن پاک کی بیحرمتی کیلئے متعدد درخواستیں ملی ہیں۔ درخواستیں منظور ہونے پر کچھ سنگین واقعات کا واضح خطرہ ہے۔ ایسے واقعات کے نتائج سے متعلق بہت پریشان ہوں۔ مصر نے ڈنمارک میں مصری سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعہ پر ڈنمارک کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈینش سفیر کو قرآن پاک کی بیحرمتی پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ای پیپر-دی نیشن