فنکاروں کےلئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا ،کارڈ بھی دینگے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے فنکاروں کےلئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صحافیوں کی طرح فنکاروں کےلئے بھی ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف جلد خود فنکاروں کو ہیلتھ کارڑ دیں گے ۔ وہ فنکاروں کےلئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کے اجرا کے موقع پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 2023-24 کے بجٹ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے لئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔ صحافیوں کےلئے اس سےقبل ویلفیئر فنڈ تھا لیکن موجودہ حکومت نے ہیلتھ انشورنس کا پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں نے ہمیشہ پاکستان کی ثقافت،تہذیب اور ادبی ورثے کوفروغ دیا ، جس طرح کلچر ہمارا ورثہ ہے، اسی طرح فنکار بھی ہمارا ورثہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کی طرح فنکاروں کے لئے بھی ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا گیا ہے، فنکار کسمپرسی کی حالت میں بھی کسی سے شکایت نہیں کرسکتے تھے، فنکارں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ۔
مریم اورنگزیب