• news

 اعزاز خان بھارت میں نئے ناظم الامور مقرر


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان نے اعزاز خان کو بھارت میں نیا ناظم الامور مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں نئے ناظم الامور کی تعیناتی ہوگئی ہے. وزارت خارجہ کی جانب سےاعزاز خان کو نیا ناظم الامور مقرر کیا گیا ہے۔ سابق ناظم الامور سلمان شریف اپنی تعیناتی کی مدت مکمل کر چکے ہیں جس کے بعد اعزاز خان کو نیا ناظم الامور مقرر کیا گیا ہے۔سلمان شریف ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں اور عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر وزیراعظم ا?فس میں نئی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
ناظم الامور مقرر

ای پیپر-دی نیشن