• news

گھوٹکی میںگیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت 


 اسلام آباد (نامہ نگار+نیٹ نیوز) ماڑِی پیٹرولیم نے گھوٹکی میں 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کرلی، ماڑی پیٹرولیم نے دوسرے ہاریزنٹل کنویں کی کامیاب ڈرلنگ سے گیس دریافت کی۔ ترجمان ماڑِی پیٹرولیم کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہاریزنٹل ڈرلنگ کی لاگت میں 17 فیصد کی بچت ہوئی۔ نئی دریافت سے گیس سسٹم میں شامل ہونا شروع ہوگئی ہے، ماڑِی پیٹرولیم نے پانچ سال میں قومی خزانے میں 366 ارب روپے جمع کرائے۔ کمپنی کی مصنوعات کے باعث 11 ارب ڈالر کی درآمدات کی بچت ہوئی۔چئِرمین ماڑی پیٹرولیم نے کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی، گیس کی دریافت سے مقامی وسائل میں اضافہ ہوگا۔یاد رہے ماڑی پیٹرولیم کمپنی سندھ کے ضلع گھوٹکی میں پیٹرول اور گیس نکالنے کے لیے کام کرتی ہے۔
گیس دریافت 

ای پیپر-دی نیشن