امریکی حکام رواں ہفتے دوحا میں طالبان نمائندوں سے ملاقات کریں گے
واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی حکام رواں ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحا میں طالبان نمائندوں کے وفد سے ملاقات کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے امریکی حکام کی رواں ہفتے دوحا میں طالبان نمائندوں کے وفد سے ملاقات ہوگی جس میں معیشت، سکیورٹی اور خواتین کے حقوق پر بات چیت ہوگی۔ ملاقات میں افغانستان کے لیے انسانی امداد، سلامتی کے مسائل، افغان معیشت کے استحکام اور منشیات کی پیداوار اور سمگلنگ روکنے کے معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے افغانستان کے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ اور افغان خواتین، لڑکیوں اور انسانی حقوق کی ایلچی رینا امیری طالبان کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق تھامس ویسٹ اور رینا امیری 26 سے 31 جولائی تک قازقستان اور قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے افغانستان میں طالبان اگست 2021 میں امریکی انخلا مکمل ہونے کے بعد دوبارہ اقتدار میں آئے ہیں۔
امریکی حکام