بھارتی وزیر دفاع کا بیان اشتعال انگیز ، پاکستانی قوم دفاع کرنا جانتی ہے : دفتر خارجہ
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار،نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلو چ نے کہا ہے کہ پاکستان سے بھارت جانے والی خاتون سیماحیدر پر پاکستان کو ابھی تک قونصلر رسائی نہیں دی گئی، روس ، روس یو کر ین تنازع کسی کی خدمت نہیں کر رہا بلکہ یہ تنازع دونوں ممالک کے عوام کی مشکلات بڑھارہا ہے جب کہ اس تنازع پر پاکستان کی پوزیشن نیوٹرل ہے۔تر جما ن دفتر خا رجہ نے ہفتہ وار میڈ یا بر یفنگ میں کہا کہ ابھی تک سیما کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی تاحال ہم سیما کی قومیت کی تصدیق نہیں کرسکے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان آنے والی خاتون انجو قانونی ویزے پر آئی ہیں،بھارتی ہائی کمیشن نے ابھی تک انجو کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا۔ہم پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث افراد سے مذاکرات نہیں کریں گے، یہ مو¿قف مذاکرات کی بات کرنے والوں کو پہنچا دیا گیا ہے۔ یونان کشتی سانحہ میں جاں بحق ہونے والے 15 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔علاوہ ازیں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ آئین پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہو گی، پاکستان کا مو¿قف مذاکرات کی بات کرنے والوں کو پہنچا دیا گیا ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کا مشورہ دینے والوں کو بھی یہی مشورہ ہے کہ جن تنظیموں کے ہاتھ پاکستانی عوام اور پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کے خون سے رنگے ہوں ان سے مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں؟بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا بھارتی وزیر دفاع کا بیان اشتعال انگیز ہے۔ یہ بھارتیوں کی خام خیالی ہے کہ کنٹرول لائن عبور کرنے پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائیں جائیں گے، پاکستانی قوم جانتی ہے اپنا دفاع کیسے کیا جاتا ہے۔قبل ازیں پاکستان نے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی اور پاکستانی پرچم کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈنمارک کی حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خا رجہ کی جانب سے جا ری بیا ن کے مطابق ہم ڈنمارک کے حکام سے توقع کرتے ہیں کہ وہ نفرت اور اشتعال انگیزی کی ایسی کارروائیوں کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی آزادی اظہار کی علامت نہیں ،بھارتی وزیر دفاع کا بیان اشتعال انگیز ہے۔یہ بھارتیوں کی خام خیالی ہے کہ کنٹرول لائن عبور کرنے پر انہیں ہار پہنائے جائیں گے، پاکستانی قوم جانتی ہے اپنا دفاع کیسے کرنا ہے۔