کیپٹن سرور شہید کی برسی:آرمی چیف کی جانب سے یاد گارپرپھول رکھے ‘ فاتحہ خوانی
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی+نمائندہ خصوصی) پہلا نشانِ حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کی 75 ویں برسی جمعرات کو منائی گئی ،کیپٹن محمد سرور شہید کے 75 ویں یوم شہادت پرآرمی چیف کی جانب سے میجر جنرل شعیب نے شہیدکی یاد گارپرپھول رکھے اور یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ کیپٹن سرور شہید، بہادری و جرات کی مثال ہیں انہوں نے قیام پاکستان کے بعدپاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔کیپٹن محمد سرور 1948 میں پنجاب رجمنٹ کے سیکنڈ بٹالین میں کمپنی کمانڈر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے جب انہیں کشمیر میں آپریشن پر مامور کیا گیا۔ کیپٹن محمد سرور نے 27 جولائی 1948 کو کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر ایسا حملہ کیا کہ دشمن کو اپنی چوکی چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔اس حملے میں کئی جوان شہید اور زخمی ہوئے لیکن کیپٹن سرور نے پیش قدمی جاری رکھی، بہادری کی بے مثال تاریخ رقم کرنے پر کیپٹن سرورشہیدکو نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔ کیپٹن محمد سرور شہید نے مادر وطن کے دفاع کے دوران کمال بہادری، جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینے پر گولی کھائی اور جام شہادت نوش کیا، بے مثال قربانی اور بہادری کی بدولت کیپٹن محمد سرور شہید کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔نمائندہ خصوصی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کے یوم ِ شہادت پر انکے پوتے سے فون پر رابطہ کےا ،صدر مملکت کا پاکستان کا پہلا نشانِ حیدر پانے والے کیپٹن سرور شہید کو خراجِ عقیدت پےش کےا ،صدر مملکت نے شہید کے پوتے راجہ عدیل سرور سے ان کے یوم ِشہادت پر بات کی ،صدر مملکت نے شہید کی وطن کیلئے خدمات، مادر ِوطن کے دفاع کی خاطر عظیم قربانی پیش کرنے پر سلام پیش کیا ،صدر مملکت نے شہید کے خاندان کو بھی کیپٹن سرور شہید جیسا بہادر سپوت قوم کیلئے پیش کرنے پر سلام پیش کیا،صدر مملکت نے شہید کی بہادری ، فرض سے لگن اور وطن پر جان نچھاور کرنے کے جذبہ کی تعریف کی صدر مملکت نے قوم اور اپنی جانب سے شہید کے خاندان کا شکریہ ادا کیا ، صدر مملکت نے کہا کہقوم کے شہداءقوم کے محسن ہیں، قوم ہمیشہ ان کی شکرگزار رہے گیصدر مملکت نے شہید کیلئے بلندی درجات اور مغفرت کیلئے بھی دعا کی ۔