• news

زرمبادلہ کے ذخائر میں 50 کروڑ  ڈالر سے زائد کی کمی


کراچی(نوائے وقت رپورٹ ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 53 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہو گئے، 21 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 53 کروڑ ڈالر رہے۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 54 کروڑ ڈالر کم ہو کر 8.18 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک کروڑ ڈالر اضافے سے 5.34 ارب ڈالر رہے۔
زرمبادلہ 

ای پیپر-دی نیشن