اندرون ملک ڈاک نرخوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان پوسٹ نے یکم اگست سے تمام اقسام کی اندرون ملک ڈاک نرخوں میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا۔ بغیر رجسٹری عام ڈاک 20 گرام تک 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے، 50 گرام تک 38 روپے سے60, 100 گرام 50 سے 75 روپے، 250 گرام 75 سے 120 روپے، 500 گرام 100 روپے سے 150 روپے، ایک کلو 200 سے 300 روپے، دو کلو گرام 250 سے بڑھا کر 380 روپے کر دیئے گئے، رجسثرڈ اخبارات و رسائل کیلئے ہر 100 گرام پر 2 روپے سے بڑھا کر 5 روپے ہونگے۔ پارسل ایک کلو بغیر رحسثریشن 100 سے بڑھا کر 150, 3 کلو 175 سے 270 روپے، 5 کلو گرام 250 سے 380 روپے، 10 کلو 375 سے 570 رعپے، 15 کلو گرام 500 سے 750 روپے، 20 کلو 625 سے 940 روپے، 25 کلو 750 سے 1130 روپے، 30 کلو گرام 875 روپے سے ڑھا کر 1320 روپے کر دیئے گئے۔ اسی طرح درسی کتب۔ طبع شدہ مواد وی پی لیٹرز و پارسل کے نرخ بڑھا دیئے گئے ہیں۔ ارجنت میل سروس کے نرخ بڑھائے گئے ہیں۔ اندرون شہر و جڑواں شہروں کیلئے تمام ٹیکسز و چارجز سمیت 59 روپے سے بڑھا کر 90 روپے، 500 گرام 110 روپے اور ہر اضافی آدھ کلو کیلئے 45 روپے ہونگے، دوسرے شہروں کیلئے 250 گرام تک 100 سے بڑھا کر 150 روپے، آدھ کلو 150 روپے سے 230 روپے اور ہر اضافی نصف کلو 75 روپے ہونگے۔ کیش ان ڈیلیوری کے لئے اندرون شہر 250 گرام تک 55 روپے، 500 گرام تک 80 روپے اور ہر اضافی آدھ کلو کیلئے 18 روپے چارجز ہوں گے۔ بیرون شہر کیش آن ڈیلیوری 250 گرام تک 87 روپے، 500 گرام 122 روپے اور ہر اضافی 500گرام بکنگ پر 35 روپے چارجز ہونگے۔ ارجنٹ سروسز کے ہر ارٹیکل کی بکنگ ڈیلیوری اور ترسیل پر متعین عملے کیلئے سالہا سال سے 4 روپے لئے جاتے ہیں لیکن انکو کبھی ادائیگی نہیں ہوئی۔
ڈاک اضافہ