• news

منی پور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، مودی سرکار ذمہ دار قرار 


نئی دلی (نیٹ نیوز) منی پور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ادارہ برائے انسانی حقوق بھی پھٹ پڑا۔ نئی دلی سے بھارتی نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے منی پور میں خانہ جنگی پر مودی سرکار کو مورد الزام ٹھہرا دیا۔ نیشنل ہیومن رائٹس کمشن کا کہنا ہے مودی سرکار تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ منی پور میں عرصے سے تشدد، قتل عام اور اجتماعی زیادتیاں جاری ہیں۔ کمیشن نے مودی سرکار سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ بھی طلب کر لی اور کہا حکومت منی پور متاثرین کو معاوضہ اور ملازمتیں فراہم کرے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ منی پور میں جاری خانہ جنگی کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک جبکہ1 لاکھ دربدر ہیں۔
منی پور 

ای پیپر-دی نیشن