لاہور ہائیکورٹ نے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کیخلاف درخواست پر جواب طلب کر لیا
لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ1894 کے قانون کیخلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے بھی طلب کرلیا،جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے درخواست میںموقف اپنایا لینڈ ایکوزیشن ایکٹ بنیادی انسانی حقوق قوانین کے منافی ہے،لینڈ ایکوزیشن ایکٹ انگریز دور کا بوسیدہ قانون ہے،بھارت میں بھی اس ایکٹ کو ختم کرکے انسانی بنیادی حقوق کو مدنظر رکھ کر قانون بنایا گیا ہے،استدعا ہے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کو کالعدم قرار دے کر نیا قانون بنانے کا حکم دیا جائے۔