• news

ناروے کی خاتون کوہ پیما کا 14 "ایٹ تھاؤزنڈرز" چوٹیاںسرکرنے کا عالمی ریکارڈ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ناروے کی خاتون کوہ پیما کرسٹین ہریلا نے مختصر ترین وقت میں تمام 14 "ایٹ تھاؤزنڈرز" سرکر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔کرسٹین ہریلا نے تین ماہ، 17 گھنٹے اور  45 منٹ کے عرصے میں 14 چوٹیاں سر کیں اور یوں انہوں نے اپنا ہی گزشتہ سال بنایا ہوا ریکارڈ توڑا۔نیپالی کوہ پیما نیما رنجی شیر پا نے پاکستان کے شہروز کاشف کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 17 سال کی عمر میں کے ٹو کی چوٹی سر کر لی۔نیپال کے 17 سالہ کوہ پیما نیما رنجی شیرپا نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کیا ہے جو 8611 میٹر بلند ہے۔نیما رنجی شیرپا کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کیدوران کوہ پیما محمد حسن برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔بوتل نیک کے مقام پر برفانی تودے کی زد آکر زخمی ہوئے تھے۔ساتھی کوہ پیما نے ریسکیو کیا  ، ڈپٹی کمشنر شگر نے کوہ پیما کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ 

ای پیپر-دی نیشن