• news

عراق کا مذہبی منافرت کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیرمقدم

بغداد (شِنہوا) عراقی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لئے بین المذاہب اور بین  الثقافتی مکالمے کو فروغ دینے سے متعلق قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عقائد اور مذاہب کی توہین اور بے حرمتی معاشروں میں تقسیم کا باعث بن سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن