• news

روسی وزیرِ دفاع کی شمالی کوریا کے سپریم لیڈر سے ملاقات

ماسکو(این این آئی)روس کے وزیرِ دفاع سرگئی شائیگو نے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان سے ملاقات کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیرِ دفاع سرگئی شائیگو اور کم جانگ ان کے درمیان ملاقات میں سیکیورٹی اور دفاعی امور پر بات چیت ہوئی۔روس کے  وزیرِ دفاع نے شمالی کوریا کے سربراہ کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا خط پیش کیا۔شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے وفد بھیجنے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد کم جونگ ان کی یہ کسی غیر ملکی مہمان کے ساتھ پہلی ملاقات ہے۔

ای پیپر-دی نیشن