تشدد کا شکار بچی کو برین سرجری کی ضرورت نہیں :سپیشل میڈیکل بورڈ
لاہور(نیوز رپورٹر)گھریلو تشدد کے باعث ضربات کا شکار 15سالہ رضوانہ کا لاہور جنرل ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے، اس حوالے سے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کوبچی کی تازہ ترین صحت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس بچی کو فی الحال برین سرجری کی ضرورت نہیں اور ڈاکٹرز کے مطابق ا±س کی دماغی سوزش کو ادویات کے ذریعے کنٹرول کر لیا جائے گا۔ پرنسپل پی جی ایم آئی کا کہناتھا کہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے جلد صحت یابی کیلئے خصوصی نگہداشت کو یقینی بنایا جائے۔ اور اس ہائی پروفائل کیس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔