توحید رسالت پر مکمل یقین کےساتھ زندگی گذاریں تو باطل کچھ نہیں بگاڑ سکتا:علامہ اسد علی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ہم توحید رسالت و امامت پر مکمل یقین کے ساتھ زندگی گذاریں تو باطل ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ان خیالات کا اظہار علامہ اسد علی شاکری نے بلاک سیداں اسلام پورہ میں لاہور کی مرکزی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما شاہد کاظمی اور ہاشم شاہ نے بھی خطاب کیا۔علامہ اسد شاکری نے کہا کہ کربلا والے حق الیقین کی منزل پر تھے۔ اسی لئے انہوں نے موت کو شکست دے کر حیات جاودانی پالی۔شاہد کاظمی نے کہا کہ اسلام پورہ میں شہریوں نے اتحاد بین المسلمین کا عظیم مظاہرہ کیا ہے،ہم شہریوں اور انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔