• news

نیو سپر ٹا¶ن اے ون بلاک لاہور کینٹ میں گندے پانی کا جوہڑ ،گندگی ،شہری پریشان


لاہور (کلچرل رپورٹر) ڈیفنس موڑ نیو سپر ٹا¶ن اے ون بلاک لاہور کینٹ میں گندے پانی کا جوہڑ جا بجا گندگی کے ڈھیر شہری پریشان، گھر سے نکلنا مشکل ہو گیا۔ پیدل چلنا دشوار، گھر سے موٹرسائیکل یا گاڑی کے بغیر نہیں نکلا جا سکتا کیونکہ پوری سڑک اور گھر کے باہر گندا پانی کھڑا ہے۔ مسجد میں نماز کیلئے جانا دشوار ہو گیا۔ مچھروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہیضے کی وبا پھوٹنے کا ڈر ہے۔ ہم اہل محلہ نے کنٹوٹمنٹ بورڈ کی توجہ اس طرف مبذول کروائی ہے مگر اُن کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ گٹروں کے ڈھکن کھلے ہوئے ہیں جس سے بچوں کے گرنے کا خدشہ ہے۔ ہماری کنٹوٹمنٹ بورڈ والوں سے پرزور رحم کی اپیل ہے کہ ہمارا یہ مسئلہ ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے یہ نہ ہو کہ کوئی بڑا حادثہ پیش آجائے۔

ای پیپر-دی نیشن