امام حسینؓ نے ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا:ادریس شاہ زنجانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں باطل کو شکست د ے کر اسلام کو زندہ کردیا۔حضرت امام حسینؓکی شان یکتا اور لاثانی ہے۔انہوں نے حق کیلئے ڈٹ جانے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا درس دیا ہے۔حضرت امام حسین ؓنے اللہ کی رضا اور دین اسلام کی بقاءکیلئے جو قربانی پیش کی وہ بے مثال اور لاثانی ہے۔جو چاہتا ہے اللہ اور اس کا حبیب حضرت محمد اس سے محبت کرے اسے چاہئے کا وہ امام حسنؓ اور امام حسینؓ اور تمام اہلبیتؓ سے مودت رکھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد دربار حضرت یعقوب شاہ زنجانی میں شہادت و شان امام حسینؓ کانفرنس سے کیا۔