چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش کی فائرنگ‘باپ‘ بیٹی زخمی‘ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقے میں ملزم بلال نے فائرنگ کر کے ہمسائے61 سالہ سہیل اور بیٹی 25 سالہ سماویہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے۔ پولیس پولیس نے زخمی باپ بیٹی کو ہسپتال منتقل کر کے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلال زخمی سہیل کا ہمسایہ اور اکثر 25 سالہ بیٹی سماویہ کو گھر آتے جاتے تنگ کرتا تھا۔