• news

 لاہور میں 5235 مجالس، 650 عزاداری جلوس‘سکیورٹی پلان تیار


لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے موقع پر سخت سکیورٹی پلان تیارکیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 5235 مجالس، 650 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی ترتیب دی گئی ہے۔ 650 سے زائد سیف سٹی کیمروں سے شہر بھر کی مجالس اور جلوسوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔10ہزار سے زائد رضا کار چیکنگ کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن