یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی
لاہور(نامہ نگار) 8 محرم الحرام کو صوبہ بھر میں منعقدہ عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنائے گئے جبکہ یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آٹھویں محرم کو صوبہ بھر میں 3979 مجالس اور 1348 جلوس منعقد ہو ئے، اے کیٹیگری جلوسوں کی تعداد 151 جبکہ 346 مجالس شامل تھیں، صوبائی دارالحکومت میں 417 مجالس اور 61 جلوس برآمد ہو ئے۔