سرفراز احمد انجری سے بچ گئے ‘میڈیکل رپورٹ
لاوہور (سپورٹس رپورٹر) کولمبو ٹیسٹ میں سر پر گیند لگنے کے بعد زخمی ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی میڈیکل رپورٹس سامنے آگئیں۔ پی سی بی ٹیم انتظامیہ کی طرف سے سرفراز احمد کا مکمل چیک اپ کرایا گیا تھا، جس کی تمام سکین رپورٹس موصول ہوگئی ہیں، ان میں کسی بھی قسم کی کوئی سنجیدہ نوعیت کی انجری کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ سابق کپتان اور ٹیم انتظامیہ رپورٹس کلیئر آنے پر مطمئن ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔