اسلام آباد: ق لیگ کے رہنما اللہ یار گڈگور عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی دارالحکومت میں نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوتھی منزل سے گرکر جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد کے علاقے تھانہ لوہی بھیر میں واقع نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں پراسرار واقعہ رونما ہوا، جس کی چوتھی منزل سے گرکر مسلم لیگ ق کے ضلعی رہنما میاں اللہ یار گڈگور جاں بحق ہوگئے۔ لیگی رہنما نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی کے میں کاروباری معاملات کیلئے قیام پذیر تھے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے تاہم واقعہ قتل ہے یا حادثہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے اللہ یار گڈگور کا کاروباری معاملات پر مبینہ طور پر دیگر پارٹنرز سے تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا، جس میں مخالف حریف نے مبینہ طور پر پلازے کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
گڈگور