• news

لاہور میں مقابلہ ،3 ملزم ہلاک ، ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ، پولیس 


لاہور (نامہ نگار) برکی کے علاقے میں پولیس مقابلے میں زیر حراست 3 ملزم ہلاک ہو گئے۔ سی آئی اے کینٹ پولیس کے مطابق وہ گرفتار ملزمان عبدالرحمن، طاہر اور فیاض کو نشاندہی کے لئے باٹا پور کے علاقے میں لے کر جا رہے تھے کہ ان کے ساتھیوں نے ان کو پولیس حراست سے چھڑوانے کے لئے فائرنگ کر دی۔ جس کی زد میں آکر پولیس کی زیر حراست تینوں ملزمان عبدالرحمن، طاہر اور فیاض ہلاک ہو گئے۔ پولیس اہلکار معجزانہ طور پر فائرنگ کی زد میں آنے سے محفوظ رہے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے ہیں۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔ ہلاک ہونے والے ملزمان ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان نے چند روز قبل ایک تاجر کو 5 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا بھی کیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہلے سے گرفتار تینوں ملزمان کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد پولیس مقابلے کا رنگ دے دیا ہے۔
پولیس مقابلہ

ای پیپر-دی نیشن