کعبہ شریف کو غسل 2 اگست 15 محرم کو نماز فجر کے بعد دیا جائے گا: سعودی حکام
مکہ المکرمہ (آئی این پی) غسلِ کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام 2 اگست کو نمازِ فجر کے بعد کیا جائے گا۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور مشک سے دھوئیں گے جبکہ خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلب اور عود کے عطر سے دھویا جائے گا۔