حضرت امام حسینؓمحسن انسانیت اور عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہیں: ساجد حسین
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز حاجی ساجد حسین طوری نے کہاہے کہ حضرت امام حسینؓمحسن انسانیت اور عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہیں، اسلام اخوت اوربھائی چاریکا درس دیتا ہے، ہمیں چاہیے محرم الحرام کے دوران امن بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں اور اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز حاجی ساجد حسین طوری نے ڈپٹی کمشنر کرم کے دفتر میں قائم شدہ کرائسسز منیجمنٹ سیل/ کنٹرول روم کا دورہ کیاجہاں انہوں نے امن کمیٹی ممبران، مشران اور لائن محکمہ جات کے آفسران سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کرم نے وفاقی وزیر کو محرم الحرام کے حوالے سے تیار شدہ جامع پلان کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ محسن انسانیت اور عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہیں اسلام ہمیں اخوت اوربھائی چاریکا درس دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ محرم الحرام کے دوران امن بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں اور اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ میٹنگ کے اختتام پر ملک کی سلامتی و بقاء اور محرم الحرام کے خیروعافیت سے اختتام پذیر ہونے کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ بعد ازاں وفاقی وزیر نے امن کمیٹی مشران کے ہمراہ جلوس میں شرکت کی اور مزکری امام بارگاہ پاراچنار کے عہدیداران اور مشران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم سید سیف الالسلام شاہ اور ضلعی پولیس آفیسر محمد عمران بھی موجود تھے۔ضلعی پولیس آفیسر نے منسٹر اورسیز کو محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔