• news

عبدالقدوس بزنجو نے خود پیپلزپارٹی میں شمولیت کی درخواست کی، صابر بلوچ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور راہنما پیپلزپارٹی سینیٹر صابر بلوچ  نے بیان میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری سے عبدالقدوس بزنجو نے خود پیپلزپارٹی میں شمولیت کی درخواست کی تھی ' صدر آصف علی زرداری نے قدوس بزنجو سے ایسی خواہش کا اظہار نہیں کیا تھا ' عبدالقدوس بزنجو  صدر آصف علی زرداری کو خط لکھتے وقت ہوش میں نہیں ہونگے ' عبدالقدوس بزنجو کی باپ پارٹی کے اندر کتنی سنی جاتی ہیں سب معلوم ہے 'صدر آصف علی زرداری بلوچستان کے عوام کے مزاج کو سمجھتے ہیں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ،آئندہ انتخابات میں بلوچستان میں پیپلزپارٹی ہی فتح حاصل گریگی ۔

ای پیپر-دی نیشن