• news

چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی کا راولپنڈی میں مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محرم الحرام ویوم عاشور کے سکیورٹی پلان پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی پوری انتظامیہ و پولیس متحرک رہی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے جمعہ کو راولپنڈی میں مرکزی جلوس کے روٹ اورامام بارگاہوں کا دورہ کیا ۔صوبائی وزیرڈاکٹرجمال ناصراور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شکیل احمد بھی ہمراہ تھے،امام بارگاہ کرنل مقبول اور امام بارگاہ قدیمی کا معائنہ کیاچیف سیکرٹری اور آئی جی نے میونسپل کارپوریشن میں قائم کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیاچیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دن رات فیلڈ میں موجود ہیں آئی جی پنجاب نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جا رہے ہیں راولپنڈی 28 جولائی:محرم الحرام ویوم عاشور سکیورٹی پلان،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی پوری انتظامیہ و پولیس متحرک ہوگئی۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انورنے راولپنڈی میں مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیرڈاکٹرجمال ناصراور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شکیل احمد بھی ہمراہ تھے۔چیف سیکرٹری اور آئی جی نے امن کمیٹی کے ہمراہ مرکزی جلوس کے روٹ، امام بارگاہ کرنل مقبول اور امام بارگاہ قدیمی کا معائنہ کیا۔چیف سیکرٹری اور آئی جی نے میونسپل کارپوریشن میں قائم کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیرجمال ناصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزرائ￿  کو بھی سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔عشرہ محرم کے دوران انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دن رات فیلڈ میں موجود ہیں۔ روٹس کا دورہ کیا ہے، صفائی اور دیگر انتظامات تسلی بخش ہیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی ہے کہ بارش کی صورت میں جلوس کے روٹ کو کلیئر رکھا جائے۔مذہبی ہم آہنگی، اتحاد و اتفاق وقت کا تقاضا ہے۔امن اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے میں امن کمیٹیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔  امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علمائ￿  کرام کا تعاون حاصل ہے۔ عاشورہ پر راولپنڈی میں 6 ہزاراور صوبہ میں ایک لاکھ سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈویڑنل کمشنر، آر پی او،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن