• news

سنگاپور ‘20 سال میں پہلی بار منشیات سمگلنگ پر خاتون کو پھانسی

لاہور( نیٹ نیوز) سنگاپور نے 20 سال میں پہلی بار منشیات رکھنے اور سمگلنگ کے جرم میں ایک خاتون کو پھانسی دیدی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور نے  45 سالہ سری دیوی دجامانی کو گزشتہ روز پھانسی دی جس کی تصدیق انتظامیہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔خاتون سنگاپور کی شہریت رکھتی تھی اور اس پر 2018 میں 30 گرام ہیروئن کی سمگلنگ کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔سری دیوی دجامانی اپنے ساتھی محمد عزیز بن حسین کے بعد تین روز کے دوران پھانسی پانے والی منشیات کی دوسری مجرم اور مارچ 2022 کے بعد سے 15ویں مجرم ہیں جبکہ محمد عزیز کو  بھی 2018 میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن