• news

دمشق میں سیدہ زینبؓ کے مزار کے نزدیک بم دھماکے،پانچ افرادہلاک متعدد زخمی

دمشق(این این آئی)شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے میں یوم عاشور سے ایک روز قبل حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے قریب دھماکے میںپانچ افرادہلاک دس زخمی ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک ٹیکسی میں نصب کیا گیا تھا۔ حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار کے قریب مضافاتی علاقے میں دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔برطانیہ میں قائم حزب اختلاف کی جنگ پر نظر رکھنے والی تنظیم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے خبر دی کہ دھماکے میں 5 افراد ہلاک اوردس زخمی ہوئے ۔رصدگاہ کا کہنا تھاکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے اور اس کے تین بچے زخمی ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن