مریدکے: سویٹس شاپ میں سلنڈر دھماکہ، مالک سمیت 4افرادشدید زخمی
مریدکے(نامہ نگار)مریدکے جی ٹی روڈ پر واقع سویٹس اینڈ بیکرز شاپ میں زوردار دھماکہ، مالک دکان سمیت چار افرادشدید زخمی ہوگئے۔ دکان کے مالک محمد شریف گجرآف شیخوپورہ بیداد، ان کے پوتے احسان اللہ ولد محمد عابد گجر،سکیورٹی گارڈ ثقلین مشتاق اور سیلزمین عرفان ولد عبداللطیف کو نازک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ دکان میں موجود سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا اس سے نہ صرف سویٹ شاپ کو شدید نقصان پہنچا بلکہ دکان سے ملحق کھاد سٹور کے گودام کی دیواربھی مسمار ہوگئی۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا اور فائر بریگیڈ کی مدد سے دکان میں لگی آگ کو بجھایا۔