• news

برطانوی پولیس افسروں کے ریکارڈ استعفے، محکمے میں عملے کی کمی

لندن(این این آئی)برطانیہ میں پولیس افسران کی جانب سے ریکارڈ تعداد میں استعفے موصول ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں محکمہ پولیس میں عملے کی کمی ہوگئی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تنخواہ اور شرائط پر تحفظات کی وجہ سے پولیس فیڈریشن نے بھرتی برقرار رکھنے سے خبردار کر دیا ہے۔ رپوٹ میں مزید کہا گیا کہ تقریبا 9,200 افسران نے اس سال مارچ تک پولیس سروس چھوڑ دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس میں رضاکارانہ استعفے کے ذریعے رخصت کا تناسب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن