• news

برازیل: گودام میں 8 افراد ہلاک‘ 11 زخمی

برازیلیا (اے پی پی)برازیل میں  اجناس کے گودام میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے  ۔برازیل کے جنوبی ریاست پرانا کے محکمہ فائر بریگیڈ کے ترجمان  ٹیاگو زاجک کے مطابق پلوٹینا میں اجناس کو ذخیرہ کیئے جانے والے گودام(سیلو)میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر زور دار دھماکا ہوا جس نے قریبی دو اور گوداموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،ترجمان کے مطابق دھماکے کے وقت وہان کام جاری تھا جس کے نتیجے میں  8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ہیں ۔ان سیلوز میں گندم ،مکئی اور سویا بین زخیرہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن