• news

بھارت،آئی فون خریدنے کیلئے والدین نے 8 ماہ کے بیٹے کو فروخت کر دیا

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں آئی فون خریدنے کے لیے والدین نے اپنے 8 ماہ کے بیٹے کو فروخت کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع پرگناس میں میاں بیوی نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانے کے لیے آئی فون خریدنے کے لیے اپنے 8 ماہ کے بیٹے کو بیچ دیا۔مقامی پولیس کے مطابق انتہائی غریب خاندان کے پاس مہنگا ترین فون دیکھ کر پڑوسیوں کو واقعے سے متعلق شک ہوا تھا۔پڑوسیوں نے میاں بیوی سے ان کے بچے کے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے کہا کہ بیٹا ایک رشتے دار کے پاس ہے۔پولیس نے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے جبکہ ایک دوسری خاتون سے بچے کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق اس کیس سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن