• news

کنگن پور: درزی کی ساتھیوں کی مدد سے دکان میں لڑکی کے ساتھ زیادتی

قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ کنگن پور کے علاقے میں ملزم نے لڑکی کو زبردستی ساتھیوں کی مدد سے دکان میں بند کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مانگ دیکے کی رہائشی نسرین نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ ملزم امتیاز عرف ممتاز درزی دوپہر ہمارے گھر آیا اور زبردستی میری بیٹی (م) کو کھینچ کر اپنی دکان میں لے گیا اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے باہر سے شٹر بند کردیا اور ملزم نے میری بیٹی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ملزم نے متعدد جرم کا ارتکاب کیا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تھانہ کنگن پور نے زیادتی کا مقدمہ نامزد ملزموں کے خلاف درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن