• news

حسینیتؓ زندہ بادکانفرنس،ذکر اہل بیت ؓسے گلشنِ ایمان میں بہار آ جاتی ہے:علمائ


لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے حسب الارشاد جلالیہ علماءکونسل کے زیر اہتمام ”حسینیت زندہ باد“ کے موضوع پر مساجد میں خطبات دئیے گئے۔ مفتی محمد شاہد عمران جلالی، صاحبزادہ محمد اکرم جلالی، پروفیسر محمد فاروق اعظم جلالی، ڈاکٹر محمد عدیل جلالی، علامہ قمر عباس جلالی، مفتی محمد عبد العلیم جلالی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ذکر اہل بیت ؓسے گلشنِ ایمان میں بہار آ جاتی ہے۔ نسل نو کو شجاعت آشنا کرنے کیلئے سیدنا امام حسینؓکی شجاعت کا تذکرہ ضروری ہے۔ قیادت تک کیلئے غلبہ اسلام اور احیاءدین کی کاوشوں کی حسینیتؓ سے ہی بار آور کیا جا سکتا ہے۔ حضرت امام حسینؓنے لوگوں کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پریکٹیکل کر کے دکھایا ہے۔ عصر حاضر میں غیر شرعی نظام اور عریانی فحاشی کے خاتمے کیلئے تعلیماتِ حسینیت کو اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے۔ امام عالی مقام ؓسے محبت کا یہی تقاضا ہے کہ نظامِ اسلامی اور شریعت محمدی کو نافذ کرنے کی بھرپور جہد کی جائے۔ آپؓسے محبت کا تقاضا ہے کہ قرآن و سنت سے محبت کی جائے اور احکامِ شریعت کے سامنے سر تسلیم خم کیا جائے۔ علامہ جاوید اقبال اجمیری سیالوی، علامہ فرمان علی حیدری، صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی، ڈاکٹر فیاض فرقانی، صاحبزادہ حامد مصطفی، علامہ نسیم سیالوی، مفتی صمصام مجددی، ڈاکٹر اظہر اللہ جلالی، مولانا فیاض وٹو جلالی، علامہ جاوید چشتی و دیگر نے مختلف مساجد میں خطبے دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن