• news

 وفاقی دارالحکومت میں اجلاس ، تمام صوبوں نے یوریا کی قلت کا معاملہ اٹھایا


لاہور(کامرس رپورٹر ) چاروں صوبوں نے مرکزی حکومت کورواں خریف سیزن اور آیندہ ربیع کے موسم میں یوریا کھاد کی بڑھتی ہوئی قلت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں یوریا کی طلب کے مقابلے میں ملکی پیداوار میں کمی اور قیمتوں میں اضافے کی بازگشت سنائی دی۔ سٹیک ہولڈرز نے کہا کہ قدرتی گیس کی قلت سے پیدا ہونے والے مسئلہ کی وجہ سے یوریا کی قلت کے بارے میں خدشات مزید واضح ہو گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے اہم اجلاس میں تمام صوبوں نے یوریا کی قلت کا معاملہ اٹھایا۔ یوریا کی قیمت جو خریف سیزن کے آغاز پر 2700- 2600 روپے فی 50 کلو کے لگ بھگ تھی اب بڑھ کر تقریباً 3000 روپے ہوگئی تاہم، یہ سرکاری قیمت پر دستیاب ہونا مشکل ہے۔ اس کے بجائے، یہ پنجاب میں 3,300 روپے فی بوری تک اور سندھ اور بلوچستان میں 3,700 سے 4,000 روپے تک فروخت ہو رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا کے کسانوں نے بھی یوریا کی قیمتوں میں اضافے اور اس کی چور بازاری کی شکایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن