فیروز والہ : اچانک گولی چلنے سے زخمی ہونیوالا نوجوان ڈاکو نکلا
فیروز والہ( نامہ نگار) اچانک گولی چل جانے سے نوجوان ڈاکو زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کرایا گیا تو پولیس نے ریکارڈ چیک کرکے حراست میں لے لیا ۔ چوکی جیون پورہ کے قریب نوجوان وزیر علی اپنے گھر پر پسٹل چیک کر رہا تھا اچانک لوڈ شدہ گولی چل گئی جو اس کے پاو¿ں میں جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی نوجوان ڈاکو نکلا ہے۔ پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ زخمی ڈاکو ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔پولیس نے مختلف پہلوں کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔