محرم الحرام امن کا درس دیتاہے :چوہدری سخاوت علی
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) 9 محرم الحرام کے موقع پر جلوس امام بارگاہ دربارحسین سے برآمد ہوا امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی تھانہ نارنگ کے ممبر جلوس کی نگرانی کرتے رہے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اس موقع پر امن کمیٹی تھانہ نارنگ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری سخاوت علی ڈگرا‘ ملک یوسف‘ فاروق اعوان‘ شہباز احمدکڑھائی والے‘ اعظم علی باجوہ‘ عامر جمیل بٹ‘ یاسین بھٹی‘ شیخ اعجاز احمد‘ حافظ سیف اللہ‘ چوہدری صداقت علی ڈگرا‘ چوہدری اورنگزیب پنوں‘ سید شمیم شاہ‘ مسلم عباس حیدری موجود تھے چوہدری سخاوت علی نے گفتگوکرتے کہاکہ محرم الحرام امن کا درس دیتاہے امن کمیٹی قیام امن کیلئے سکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہے آج عاشورہ کے موقع پر بھی جلوس کی نگرانی خود کریں گے ۔