• news

قصور:غیر خواتےن کو گھر لانے سے منع کرنے پر بےوی پر تشدد‘ ملزم نے گھر کے سامان کو آگ لگا دی 


قصور(نمائندہ نوائے وقت)ماڈل سٹی کے علاقے میں غیر عورتوں کو گھر لانے سے بیوی کے منع کرنے پر شوہر نے گھر میں پڑے سامان کو آگ لگا کر ساتھ بیوی کو بھی مارنے کی کوشش۔ماڈل سٹی کی رہائشی حفیظاں بی بی نے تھانہ میں مقدمہ درج کرایا کہ چالیس سال قبل میری شادی محمد شریف سے ہوئی تھی تین بیٹے اور تین جوان شادی شدہ بچے ہیں میرا شوہر گھر میں غیر عورتوں کو رنگ رلیاں منانے کو لے آیا منع کرنے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور کمرے میں موجود سامان جہیز فریج،اوون،ایل سی ڈی و دیگر سامان کو آگ لگا کر جلادیا ہے۔ ملزم مجھے بھی سامان کے ساتھ ہی مار دینا چاہتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن