یوم عاشورکے مو قع پر سکیو رٹی کے انتظاما ت مکمل کرلیے گئے : ڈی پی او قصور
قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے کہا کہ یوم عاشورہ کے مو قع پر سکیو رٹی کے انتظاما ت مکمل کرلیے گئے ہیں۔قصور پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے چا ک وچوبند ہے۔ یوم عاشورہ کے موقع پرضلع بھر میں 24 جلوس اور 20 مجالس ہوں گی جن کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں پر 1 ایس پی، 7 ڈی ایس پی، 14 انسپکٹر، 114 سب انسپکٹر،191اسسٹنٹ سب انسپکٹر،221 ہیڈ کانسٹیبل، 1518 کانسٹیبل، 120 لیڈ ی کانسٹیبل، 300 وولنٹیئرز اورسول ڈیفنس کے ملازمین کل2700 سے زائد افسران و اہلکاروان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔