• news

 باطل کے سامنے کبھی سر نہیں جھکانا چاہیے:اجمل قادری 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)بانی تحریک اصلاح معاشرہ پاکستان علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے کہا کہ محرم الحرام نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی حق و صداقت کے لیے دی جانے والی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے حضرت امام حسین ؓ نے دین اسلام کی سربلندی کے لیے جان کی قربانی دیکر پوری انسانیت کو یہ پیغام دیا کہ باطل کے سامنے کبھی سر نہیں جھکانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام محبت خلوص مذہبی رواداری، صبروتحمل کا مہینہ ہے اور امام عالی مقام سید نا امام حسینؓاور انکے جانثار و رفقاءکا میدان کربلا میں صبرواستقامت کے ساتھ لازوال قربانی پیش کرنا ہرمسلمان کو یہ پیغام دیتا ہے کہ حق و باطل کے معرکہ میں صبروتحمل کے ساتھ ہر مشکل کا مقابلہ کیا جائے اور اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھتے ہوئے حق کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے، ضرورت اس امر کی ہے کہ محرم الحرام کے جذبہ حقیقی کو اجاگر کیا جائے ،علمائے کرام اور مذہبی رہنماﺅں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کا فلسفہ شہادت بیان کریں اور مثالی اتحادو اتفاق ،بھائی چارہ اور یگانگت کا درس دیں۔

ای پیپر-دی نیشن