گوجرانوالہ:ملزموں کا شہری پر بہیمانہ تشدد ،فائرنگ سے راہگیر زخمی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ملزموں کا شہری محمد منیب پر حملہ، بہیمانہ تشدد کانشانہ بنا ڈالا، فائرنگ سے راہگیر زخمی ہوگیا۔کشمیر کالونی کا رہائشی محمد منیب رات نو بجے نوری چوک میں کھڑا تھا کہ حمزہ کھوکھر ،واثق عرف وصی، ارمان اور 2 نامعلوم افراد نے مارنا شروع کر دیا، بعد ازاں فائرنگ کی،گولی راہگیر وجاہت عرف وکی کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے ،ہسپتال میں وجاہت کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، کینٹ پولیس نے منیب کے بھائی حسیب کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیاہے۔