• news

محمدرضوان کا 2 دن میں2 براعظموں میں کرکٹ کھیلنے کا منفرد کارنامہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)محمدرضوان نے  2 دن میں دو مختلف براعظموں میں کرکٹ کھیلنے کا منفرد کارنامہ انجام دیا ہے۔رضوان نے سری لنکا میں پاکستان ٹیم کیساتھ ٹیسٹ میچ کھیلا اور اگلے دن کینیڈا کے شہر بریمپٹون میں وینکوور نائٹس کی طرف سے گلوبل ٹی20 میچ میں شرکت کی۔محمد رضوان کو کولمبو ٹیسٹ میں کنکشن متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا، کولمبو سے بریمپٹن کا فاصلہ 1400 کلو میٹر اور کم از کم فلائٹ کا دورانیہ 18 گھنٹے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن