• news

دنیاکا سب سے بڑا بھارتی کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ ای ٹکٹس دینے میں ناکام

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ای ٹکٹ کا اجراء نہیں ہو گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ تماشائیوں کیلئے ای ٹکٹ کی سہولت نہیں ہو گی اور شائقین کو ٹکٹس اپنے ساتھ رکھنا ہوں گے۔ احمد آباد اور لکھنؤ جیسے بڑی گنجائش والے سٹیڈیمز کیلئے میگا ایونٹس کے دوران ای ٹکٹس ممکن نہیں، 7 سے 8 سینٹرز پر فزیکل ٹکٹس ایڈوانس میں دستیاب ہوں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیساتھ مل کر جلد ٹکٹس کی بکنگ کی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔ پارٹنرز کیساتھ مل کر سٹیڈیم میں میچ دیکھنے والوں کو مفت پانی فراہم کیا جائیگا چاہے وہ بوتل میں ہو یا گلاس میں لیکن فراہم کیا جانے والا پانی مفت ہی ہو گا۔ صحت مندانہ ماحول اور صفائی ستھرائی اس وقت ٹاپ ایجنڈا ہے۔جے شاہ نے کہا ہے کہ ممبر ممالک کے اعتراضات پر میچز کی تاریخوں میں ردوبدل کیا جائیگا۔ دو تین ممبر ممالک کو ورلڈکپ شیڈول پر تحفظات ہیں، ورلڈکپ شیڈول میں ردوبدل کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن