• news

خودکش دھماکہ قابل مذمت ، افسوسناک ، نوازشریف: ہر آنکھ اشکبار ہے ، مریم نواز 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکے پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکہ قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے۔ میاں نواز شریف نے مزید کہا ہے قیمتی جانوں کے نقصان پر دل شدید رنجیدہ ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں وہ تمام لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔ نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا سانحہ پر اپنے بھائی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوڑ میں جے یو آئی ف کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ قیمتی جانوں کے نقصان پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ اﷲ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو صحت عطا فرمائے۔ مسلم لیگ (ن) اس المناک سانحہ پر مولانا فضل الرحمن اور کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔

 

ای پیپر-دی نیشن